Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 810|Reply: 0

بلومبرگ کی پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں بہتری، پالیسی استحکام کی تصدیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 08:33:05 | Show all posts |Read mode
  

  

بلومبرگ نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں بہتری اور پالیسی استحکام کی تصدیق کر دی۔

پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ میں  بلوم برگ نے کہا کہ  پاکستان میں قیمتوں کا استحکام اور معاشی نظم و نسق بہتر ہو رہا ہے، دسمبر میں افراطِ زر 5.6 فیصد رہا جو توقعات اور نومبر کے 6.1 فیصد سے کم ہے۔  

بلوم برگ کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں دباؤ کم ہوا اور غذائی افراطِ زر 3.24 فیصد تک محدود رہا، خوراک کی بہتر دستیابی سے مارکیٹ میں استحکام آیا اور عوامی ریلیف کے آثار نمایاں ہوئے۔  

امریکی مالیاتی و میڈیا ادارے کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ اندازوں سے کم مہنگائی نے اعتماد بڑھایا اور پالیسی سمت کی تصدیق کی۔  

بلوم برگ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پر کیا، شرحِ سود میں 50 بیسس پوائنٹس کمی سے قیمتوں کے دباؤ کے قابلِ کنٹرول ہونے کا واضح اشارہ ملا۔  

بلوم برگ کے مطابق کم شرحِ سود سے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے فنانسنگ نسبتاً سازگار ہونے کی امید بڑھی، قیمتوں کے استحکام نے سرمایہ کاری کے ماحول کے لیے مثبت سگنل دیا اور غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی۔  

بلوم برگ کے مطابق کم مہنگائی سے قوتِ خرید میں بہتری اور صارفین کے لیے ریلیف کے امکانات بڑھے۔  

بلوم برگ کے مطابق دسمبر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ پالیسی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، مہنگائی کا مسلسل نیچے آنا مڈ ٹرم معاشی استحکام اور بہتر گورننس کی بنیاد مضبوط ہونے کا اشارہ ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:18 GMT+5 , Processed in 0.051075 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list