Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 689|Reply: 0

صرف 10 منٹ کی ورزش بھی بڑی آنت کے کینسر کی نشوونما کو روکتی ہے، تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 08:33:06 | Show all posts |Read mode
  

ایک نئی تحقیق کے مطابق صرف 10 منٹ کی ورزش بھی بڑی آنت کے کینسر (باؤل کینسر) کی نشوونما کو روکتی اور ڈی این اے کی مرمت کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مختصر ورزش بھی خون میں تیز رفتار مولیکیولر تبدیلی پیدا کر سکتی ہے، جو ٹیومر کے بڑھنے کی رفتار کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اگرچہ اس کے پیچھے موجود حیاتیاتی عوامل ابھی واضح نہیں ہے، مگر محققین کہتے ہیں کہ یہ دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ جسمانی سرگرمی بڑی آنت کے کینسر کے پھیلاؤ کو سست کر سکتی ہے۔

برطانیہ میں ہر سال 44,000 سے زیادہ افراد میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جو یہاں چوتھا سب سے عام کینسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔  

یہ بیماری جس سے برطانوی صحافی اور میزبان ڈیم ڈیبورا موت کا شکار ہوئیں، اس میں گزشتہ 30 سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا جس سے ماہرین حیران ہیں۔ لیکن تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ ورزش اس بیماری سے مرنے کے خطرے کو کم کرنے یا اسے بالکل روکنے کی کلید ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف نیوکاسل کے سائنسدانوں کے ایک حالیہ مقالے کے مطابق 30 افراد جو موٹاپے میں مبتلا  ہونے کے باوجود صحت مند تھے، ان کے خون کے نمونے لیے گئے۔ یہ نمونے دس سے بارہ منٹ کی سائیکلنگ سے قبل اور اس کے بعد لیے گئے اور نمونوں کو لیبارٹری میں بڑی آنت کے کینسر کے خلیات کے ساتھ رکھا گیا۔  

یہ بھی پڑھیے

  • 50 سال سے کم عمر افراد آنتوں اور معدے کے کینسر کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟  
  • بڑی آنت کا سرطان: بروقت تشخیص، کامیاب علاج کی ضمانت  




اس عمل سے پتہ چلا کہ سخت ورزش سے خون میں 13 پروٹینز کی مقدار بڑھ گئی، جو سوزش کم کرنے، خون کی نالیوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور میٹابولزم کو بڑھانے سے متعلق تھے۔  

جب یہ ورزش سے متاثر شدہ مالیکیولز آنت کے کینسر کے خلیات پر لگائے گئے، تو یہ دراصل کینسر کے جینیاتی مواد کو بدل دیتے ہیں اور ڈی این اے کی مرمت اور توانائی پیدا کرنے والے جینز کو بڑھاتے ہیں جس سے کینسر کے خلیات کی نمو رک جاتی ہے۔ انٹر نیشنل جرنل برائے کینسر میں تحریر اس مقالے کے مطابق ورزش سے بڑی آنتوں کے کینسر کا پھیلاؤ رک جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:15 GMT+5 , Processed in 0.045853 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list