Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 271|Reply: 0

نیویارک کے نئے میئر ظہرن ممدانی کا حلف برداری کے خطاب میں سستی سہولتوں کا وعدہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193910
Post time 2026-1-2 20:52:14 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 34 سالہ ممدانی نیویارک کے پہلے جنوبی ایشیائی اور مسلمان میئر بن گئے ہیں۔

ظہران ممدانی نے اپنی حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں اتحاد اور شہریوں کے لیے زندگی آسان اور آسائشوں کو سستا بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ تمام نیویارک کے شہریوں کی خدمت کریں گے، چاہے اُنہوں نے اِن کی حمایت کی ہو یا نہیں۔

انہوں مزید نے کہا کہ ’اگر آپ نیویارک کے رہائشی ہیں تو میں آپ کا میئر ہوں۔‘

اپنی جنوبی ایشیائی شناخت کو اُجاگر کرتے ہوئے ممدانی نے ایک پاکستانی حامی خاتون کے الفاظ کا حوالہ دیا اور کہا کہ اِن کی تحریک نے ’لوگوں کے دل بدل دیے ہیں۔‘

ظہران ممدانی کے پہلے خطاب سے اس جملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ظہران ممدانی نے اپنی حکومت کا مرکز عام اور محنت کش طبقے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیح سستی رہائش، تحفظ اور معاشی مواقع ہوں گے۔    
دو قرآن کے نسخوں پر حلف: ظہران ممدانی کا خاندانی ورثے اور نیویارک کی تاریخ کو خراجِ تحسین

ظہران ممدانی نے قرآن پر حلف اٹھا کر نیویارک سٹی کے میئر کا منصب سنبھال لیا، وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہیں۔   

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیویارک سب کا شہر ہے اور یہاں ہر زبان، ہر مذہب اور ہر ثقافت کے لوگ آباد ہیں۔ نیویارک میں لوگ مساجد، گرجا گھروں، یہودی عبادت گاہوں، گردواروں، مندروں میں عبادت کریں گے یا عبادت نہ کرنے کا انتخاب بھی آزادانہ طور پر کر سکیں گے۔

میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نیویارک کو ایک ایسا شہر بنائے گی جہاں آزادی اور بہتر زندگی صرف امیروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ہر شہری کو اس تک رسائی حاصل ہوگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:32 GMT+5 , Processed in 0.047215 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list