Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 868|Reply: 0

کراچی: مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193910
Post time 2026-1-3 05:58:38 | Show all posts |Read mode
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مائی کلاچی سے ملنے والی یہ لاشیں 10 سے 15 روز پرانی ہیں۔ لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ریسکیو حکام کو علاقہ مکینوں کی طرف سے ایک لاش کے مین ہول میں ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے نکالا گیا اور پتھر ہٹائے گئے تو مزید 3 لاشیں ملیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، مین ہول میں لاشوں کو چھپانے کےلیے اینٹیں بھی ڈالی گئیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں، جس مین ہول سے لاشیں ملی ہیں اس میں خون کے نشانات بھی ملے ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ملنے والی لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، تفیشی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مین ہول سے چار لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور پولیس و متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لےکر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے تفصیلات طلب کرلیں

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کیماڑی سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ قتل کے پس پردہ محرکات، وجوہات اور عوامل کا باریک بینی سے تعین کیا جائے، ملوث عناصر کی جلد از جلد نشاندہی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور ملزمان کوقانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:31 GMT+5 , Processed in 0.044687 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list