Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 121|Reply: 0

ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی کے خدشات پر چین کیساتھ چِپ ڈیل معطل کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-3 20:57:09 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی اور چین سے ممکنہ تعلقات کے خدشات کے باعث امریکی فوٹونکس کمپنی ہیفو (HeiFo) کو نیو جرسی میں قائم ایرو اسپیس اور دفاعی ادارے ایمکور (Emcore) کے اثاثے خریدنے سے روک دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے صدارتی حکم نامے کے مطابق ہیفو کی ملکیت میں چین کے عوامی جمہوریہ کا ایک شہری بھی شامل ہے جو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔  

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس بنیاد پر صدر ٹرمپ نے ہیفو کو ایمکور کے تمام اثاثوں اور حقوق سے 180 دن کے اندر دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے۔   
امریکا کی جانب سے چین کو H200 چِپس برآمد کرنے کی اجازت

امریکا نے Nvidia کے جدید H200 آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پروسیسرز چین کو برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔   

واضح رہے کہ 2024ء میں ہیفو نے ایمکور کے انڈیم فاسفائیڈ ویفر فیبریکیشن آپریشنز اور چِپس بزنس تقریباً 2.92 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔

اس سودے کا جائزہ امریکی کمیٹی برائے غیر ملکی سرمایہ کاری (CFIUS) نے لیا تھا۔

اب سی ایف آئی یو ایس نے ہی قومی سلامتی کے خطرات کی نشاندہی کی ہے تاہم خطرات کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ ہیفو کمپنی کی جانب سے تاحال صدر ٹرمپ کے اس حکم پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:45 GMT+5 , Processed in 0.045493 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list