Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 246|Reply: 0

امریکی حملہ، وینزویلا کا اگلا اقدام کیا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-4 05:24:10 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی  

امریکی حملوں کے بعد وینزویلا کا اگلا اقدام کیا ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وینزویلا میں حالیہ پیشرفت کے بعد آئندہ کا منظرنامہ اب بھی غیر واضح ہے۔  

مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر نکولس مادورو کے زیرِ اثر فوج کسی پیشگی سیاسی یا سفارتی مفاہمت کے بغیر اقتدار چھوڑنے پر آمادہ نظر نہیں آتی۔

تاحال وینزویلا کی فوج نے تازہ صورتحال پر کوئی باضابطہ ردِعمل بھی جاری نہیں کیا۔   
امریکا کے وینزویلا کے مختلف شہروں میں حملے، غیرملکی میڈیا

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں آج صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔   

اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو خود کو مغربی حمایت یافتہ ممکنہ متبادل کے طور پر پیش کر رہی ہیں، تاہم مادورو کے سیاسی مخالفین کی ایک بڑی تعداد بھی امریکی مداخلت کی مخالفت کرتی ہے، جس سے اپوزیشن صفوں میں تقسیم واضح ہوتی ہے۔

دوسری جانب، چاویزم تحریک جس کی قیادت اس وقت مادورو کے ہاتھ میں ہے ابھی تک ملک بھر میں قابلِ ذکر عوامی حمایت رکھتی ہے۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر سیاسی تصادم شدت اختیار کرتا گیا تو وینزویلا خانہ جنگی یا ایک تباہ کن مسلح تنازع کی طرف دھکیلا جا سکتا ہے، جس کے اثرات خطے سے باہر تک محسوس ہو سکتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:42 GMT+5 , Processed in 0.046517 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list