Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 217|Reply: 0

کرن تعبیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام اور تصاویر شیئر کردیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-4 15:46:16 | Show all posts |Read mode
  
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

انہوں نے انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی تاریخِ پیدائش، نام اور تصاویر بھی شیئر کر دیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ کو ننھے بیٹے کو گود میں اُٹھائے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ شوہر اور بیٹی بھی موجود ہے۔

انسٹاپوسٹ میں انہوں نے قرآنی آیت کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اپنے پیارے بیٹے اور ایزا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

اداکارہ نے اس حوالے سے لکھا کہ بیٹے کی پیدائش 2 جنوری کو ہوئی ہے اور اس کا نام آہیل حمزہ ملک رکھا ہے۔

کرن تعبیر نے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّٰہ ہمارے بچوں کو خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور صحت مند لمبی زندگی عطا فرمائے۔

انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:42 GMT+5 , Processed in 0.048011 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list