Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 797|Reply: 0

بنگلادیش: جماعت اسلامی کے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کی وجہ سے مسترد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 03:27:59 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش میں قومی پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے جماعت اسلامی کے دو امیدواروں کے  کاغذات نامزدگی دہری شہریت کی وجہ سے مسترد کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ جماعتِ اسلامی کے دو امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی دہری شہریت کی بنیاد پر مسترد کر دیے گئے ہیں۔

کریگرام 3 حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر انپربھنا دیبناتھ  نے جماعت اسلامی کے امیدوار محبوب العلم صالحی کے کاغذات مسترد کردیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امیدوار نے برطانیہ کی شہریت ختم کرنے کا حتمی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امیدوار نے برطانیہ میں شہریت ختم کرنے کے لیے درخواست اور ادائیگی سے متعلق ای میلز کی کاپیاں جمع کروائیں، تاہم متعلقہ ملک کے ایمبیسی یا حکام سے حتمی تصدیق نہیں ملی۔   
بنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیدوار کا بیرون ملک فلیٹ، کروڑوں کے اثاثے

38 سالہ فیصل کے مطابق ان کا بنگلادیش میں کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں ہے، تاہم وہ بیرون ملک تعلیم، طبی، قانونی یا مشاورتی پیشوں سے سالانہ 4.39 لاکھ ٹکا کماتے ہیں۔   

اس فیصلے کے بعد جماعتِ اسلامی کے کارکنان نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس میں احتجاج کیا، جس پر اضافی پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کیے گئے۔  

جماعت اسلامی کے  امیدوار  محبوب العلم صالحی کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں ضروری دستاویزات کے ساتھ موجود تھا، مجھے پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک جانبدارانہ اور جان بوجھ کر غلط فیصلہ کیا گیا، میں اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے اپیل کروں گا۔   
بنگلادیش: طلبا کی سیاسی جماعت این سی پی جماعت اسلامی کی زیر قیادت 8 جماعتی اتحاد میں شامل

طلبا کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔   

چٹاگانگ 9 کے ایک اور حلقے سے ریٹرننگ آفیسر اور ڈویژنل کمشنر نے جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر اے کے ایم فضل الحق کے کاغذات مسترد کردیے ہیں، جو امریکی شہریت رکھتے ہیں۔

چٹاگانگ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فضل الحق نے امریکی شہریت ختم کرنے کی درخواست کی تھی مگر مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔

بنگلادیش جماعت اسلامی کے انتخابی امیدوار فضل الحق نے ایک حلف نامہ میں بیان کیا کہ انہوں نے 28 دسمبر کو امریکی شہریت ختم کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:47 GMT+5 , Processed in 0.067539 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list