Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 921|Reply: 0

رینجرز کے دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے خلاف آپریشن کی رپورٹ جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 17:46:00 | Show all posts |Read mode
  

کراچی میں رینجرز نے  2025 میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف 672 آپریشنز کیے، مختلف کارروائیوں کے دوران 227 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 598 آپریشنز میں 126 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، بھتہ خوری کے خلاف 72 آپریشنز میں 90 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح اغوا برائے تاوان کے 11 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ 58 کارروائیوں میں کچے سے 146 ملزمان گرفتار کیے۔

ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف 3 ہزار 413 آپریشنز کیے گئے، ڈکیتوں کے خلاف 2155 آپریشن میں 987 ڈکیت گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیے گئے۔   
شہر خوفناک تباہی سے بچ گیا، بلدیہ میں 2 ہزار کلو گرام سے زائد بارودی مواد بر آمد

کراچیشہر خوف ناک تباہی سے بچ گیا،قانون نافذ کرنے...   

منشیات فروشی کے خلاف 1258 آپریشنز میں 1359 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیوں کے دوران 440 ہتھیار اور مختلف اقسام کا ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 1.2 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کرکے 31 گاڑیاں ضبط اور 41 ملزمان گرفتار کیے گئے، ضبط ایرانی تیل کی مالیت تقریباً 300 ملین روپے سے زائد ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسمگل کپڑا، کنفکشنری آئٹمز، بڑی مقدار میں گٹکا اور 147 ٹن سے زائد چھالیہ برآمد کی گئی۔ برآمدکی گئی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 8 ارب روپے ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق 2025 میں غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی چوری کے خلاف 212 آپریشن کیے گئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:47 GMT+5 , Processed in 0.050904 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list