Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 626|Reply: 0

برطانیہ میں ہر گزرتی شب کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹنے لگا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-6 22:21:58 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں ہر گزرتی شب کے ساتھ کم از کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مارہم نورفوک میں کل رات درجہ حرارت منفی 12.5 تک جا پہنچا، سردیوں کے سبب بچوں کی کرسمس کی چھٹیاں طویل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برفباری کے سبب سیکڑوں اسکول دوسرے روز بھی نہ کھل سکے جبکہ روڈ، ریل اور جہازوں سے بھی سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو کار بریک ڈاؤن پر مدد طلب کرنے والوں کی شرح 40  فیصد زائد تھی۔ شمالی اسکاٹ لینڈ میں برفباری ہوئی اور ٹرین سروسز شام تک معمول پر آنے کا امکان نہیں۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن ہالینڈ یورو اسٹار سروسز میں بھی خلل پڑا ہے، ٹرینیں برسلز سے آگے نہیں جا رہیں۔ ایبرڈین اینڈ انورنس ائیر پورٹ پر شدید برفباری کے سبب پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ لیور پول جان لینن ائیرپورٹ بھی دوپہر تک بند رہا۔ شمالی آئرلینڈ میں سٹی آف ڈیری ائیر پورٹ پر پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار رہیں۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلفاسٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار رہیں۔ ملک بھر میں شدید سرد موسم اور برفباری کے باعث 500 سے زائد اسکول بند ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق یورپ میں بھی شدید سردی ہے اور ایمسٹرڈیم کے شپول ایئر پورٹ پر تقریباً 400 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:01 GMT+5 , Processed in 0.047268 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list