Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 882|Reply: 0

اپنے عہد میں موجودہ ہیروئنز سے زیادہ اچھی نظر آتی تھی، نینا گپتا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 03:33:53 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عہد میں آج کی کئی ہیروئنز کے مقابلے میں زیادہ اچھی نظر آتی تھیں اور بہتر کام کر سکتی تھی۔

1980 کے عشرے کی ابتدا میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی 66 سالہ نینا گپتا نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو میں اپنے کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ وہ اپنے عروج کے زمانے میں کبھی کمرشل ہندی فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا نہ کر سکیں۔

تاہم ان کا طویل کیریئر شاندار رہا جو سنیما سے شروع ہو کر 1990 کی دہائی میں کیبل ٹی وی کے عروج اور حالیہ دور میں انھوں نے کمرشل فلموں میں کامیابی بھی دیکھی۔ تاہم وہ محسوس کرتی ہیں کہ وہ اس سے بھی زیادہ بہتر کام کر سکتی تھیں۔  

نینا گپتا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اکثر سوچتی ہیں کہ آج کی بہت سی ہیروئنز کے مقابلے میں شاید بہتر کام کر سکتی تھی اور دیکھنے میں بھی زیادہ اچھی نظر آتی تھیں، بس یہ خیالات آتے ضرور ہیں، لیکن اس کا فائدہ ہی کیا ہے؟

اس سوال پر کہ ان کے خیال میں ان سے کیا غلطی ہوئی جو وہ اصل مقام حاصل نہ کرسکیں؟ تو اس پر سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میری اپنی غلطی تھی کیونکہ میں ہمیشہ صبر سے کام نہیں لیتی تھی۔ میں غلط چیزوں کی تلاش میں رہی۔ زیادہ تر وقت میں نے خود پر بھروسہ نہیں کیا اور انہی عوامل نے میری ترقی میں رکاوٹ ڈالی۔  

اس کے علاوہ میری رہنمائی کے لیے کوئی موجود نہیں تھا، نہ کوئی گاڈ مدر اور نہ ہی گاڈ فادر۔ آخرکار مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ انڈسٹری ایک بزنس ہے۔ اس میں کوئی جذباتی عنصر شامل نہیں، بس میں ہی اس کے اصولوں اور کھیل کو سمجھ نہیں پائی۔  

یہ بھی پڑھیے

  • بیٹی کی ولادت پر آنٹی نے آدھی رات کو گھر سے نکال دیا تھا، نینا گپتا  
  • فلم ڈائریکٹر نے نینا گپتا سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟  
  • شاہ رخ خان کی بیٹی سے متعلق نینا گپتا کی دلچسپ رائے  




واضح رہے کہ نینا کی ابتدائی فلموں میں گاندھی اور جانے بھی دو یارو شامل ہیں، جس کے بعد انھوں نے کامیڈی فلموں جیسے ساتھ ساتھ میں سپورٹنگ رول کیا۔ انہوں نے مشہور ٹی وی شو مرزا غالب اور سانس میں نمایاں کردار ادا کیا۔

2018 کی ہٹ فلم بدھائی ہو کے ساتھ ان کے کیریئر کا دوبارہ آغاز ہوا۔ حال ہی میں انھوں نے تو میری میں تیرا میں کام کیا۔ جبکہ مستقبل قریب میں وہ ودھ 2 میں سنجے مشرا کے ساتھ آئیں گی۔ یہ فلم 6 فروری کو ریلیز ہوگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:54 GMT+5 , Processed in 0.047041 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list