Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 106|Reply: 0

نکول کڈمین اور مشہور گلوکار کیتھ اربن نے راہیں جدا کرلیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 15:15:59 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین اور مشہور گلوکار کیتھ اربن نے تقریباً دو دہائیوں پر محیط اپنی شادی کو قانونی طور پر ختم کر دیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق  جوڑے نے باہمی رضامندی سے طلاق کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں۔

عدالتی کاغذات میں کہا گیا کہ 58 سالہ نکول کڈمین اور کیتھ اربن نے اپنی دو بیٹیوں سنڈے روز (17 سال) اور فیتھ مارگریٹ (15 سال) کی تحویل سے متعلق معاملات بھی طے کر لیے ہیں، بچوں کی بنیادی تحویل نکول کڈمین کے پاس رہے گی، جو سال میں 306 دن اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزاریں گی، جبکہ کیتھ اربن کو ہر دوسرے ہفتے کے آخر میں بچوں سے ملاقات کا حق حاصل ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں والدین میں سے کوئی بھی بچوں کے اخراجات ادا نہیں کرے گا، کیونکہ عدالتی معاہدے میں درج ہے کہ دونوں کی ماہانہ آمدن 100 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔   
نکول کڈمین 20 سالہ شادی ختم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکول اور کیتھ 2006ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔   

سابق جوڑے نے اپنے اثاثے بھی باہمی رضامندی سے تقسیم کر لیے ہیں، جس کے تحت ہر فریق اپنے زیرِ استعمال جائیداد، سرمایہ کاری، بینک اکاؤنٹس، گاڑیاں، گھریلو اشیاء اور ذاتی سامان اپنے پاس رکھے گا۔  

اس کے علاوہ دونوں نے الیمونی اور ازدواجی اخراجات کے تمام دعوے بھی ختم کر دیے ہیں اور قانونی اخراجات خود برداشت کرنے پر اتفاق کیا ہے، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان کے درمیان شادی سے قبل کوئی پری نَپچوئل معاہدہ prenuptial agreement موجود تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ ڈیلی میل نے سب سے پہلے طلاق کے حتمی ہونے کی خبر شائع کی تھی، دونوں کی علیحدگی کی خبریں پہلی بار ستمبر 2025 میں سامنے آئیں، جب پیج 6 نے تصدیق کی کہ یہ شادی اختتام کو پہنچ رہی ہے۔  

نکول کڈمین نے 30 ستمبر 2025 کو ناقابلِ مصالحت اختلافات کی بنیاد پر طلاق کی درخواست دائر کی تھی، جبکہ اطلاعات کے مطابق دونوں موسمِ گرما 2025 کے آغاز سے الگ رہ رہے تھے۔

یاد رہے کہ نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی پہلی ملاقات جنوری 2005 میں G’Day USA گالا کے موقع پر ہوئی تھی اور ایک سال بعد دونوں نے شادی کر لی تھی، اس سے قبل نکول کڈمین کی شادی اداکار ٹام کروز سے 1990 سے 2001 تک رہی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:59 GMT+5 , Processed in 0.050759 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list