Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 104|Reply: 0

امریکی کارروائی میں اہلکاروں کی ہلاکت: وینزویلا کا 7 روزہ سوگ کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 17:51:57 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں وینزویلا کی قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے صدر مادورو کے خلاف کارروائی میں ہمارے جوانوں اور شہریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں تقریباً 2 درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔   
وینزویلا فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ ( یو این ) سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل اجلاس میں وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکردیا۔   

اس سے قبل کیوبا کی حکومت نے بھی کہا تھا کہ وینزویلا میں کام کرنے والے ان کے 32 فوجی اہلکار اور پولیس افسران امریکی حملے میں مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا اندازہ ہے وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ہلاکتیں کراکس میں صدر مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔

خیال رہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر طیارے میں نیویارک پہنچایا گیا جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:51 GMT+5 , Processed in 0.064886 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list