Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 746|Reply: 0

شاہین آفریدی کا آئندہ ہفتے سے بولنگ شروع کرنے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 23:04:17 | Show all posts |Read mode
  

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئندہ ہفتے سے بولنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی تقریب کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ سوجن ہے، وہ ٹھیک ہوجائے گی، میرا ری ہیب چل رہا ہے، پی سی بی ٹیم کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے بولنگ شروع کردوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ بابر اعظم ہر میچ میں ففٹی کریں، پاکستان نے گزشتہ ایک عرصے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ملک بھر میں ٹرائیلز کیے، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کھلاڑی کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں۔

شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوچز سے فیڈ بیک لیا ہے، یہ بچے ہمارے فیوچر کے اسٹارز ہیں، ہم نے پی ایس ایل کے لیے بولرز کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوچز کا شکریہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس مرتبہ بھی اچھا کھیلے گی، ٹائٹل جیتے گی، ہمارا مقصد جیت کے ساتھ پاکستان کو کرکٹرز مہیا کرنا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ چند دنوں قبل شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں بولنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:54 GMT+5 , Processed in 0.071503 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list