Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 997|Reply: 0

عامر خان کی شاندار نقالی، سنیل گروور نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-7 23:42:58 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈیا

کپل شرما شو میں اداکار اور کامیڈین سنیل گروور کی عامر خان کی شاندار نقالی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

دی گریٹ انڈین کپل شو کا نیا سیزن ناظرین میں بےحد مقبول ہو رہا ہے، خاص بات سنیل گروور کی عامر خان کی نقالی پر مبنی قسط ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

ان کی سلمان خان اور امیتابھ بچن کی نقالی پر مبنی ویڈیو پہلے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں، وہ چند اقساط میں معروف شاعر گلزار کا روپ بھی دھار چکے ہیں لیکن عامر خان کی عمدہ نقالی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

اس قسط میں اداکار کارتک آریان اور اننیا پانڈے مہمان تھے، کامیڈین کی عامر خان کے انداز میں اداکار کو دیکھنے والے غیر معمولی حد تک حقیقی قرار دے رہے ہیں۔

شو میں معروف کامیڈین کی پرفارمنس محض مزاح تک محدود نہیں تھی بلکہ اس میں باریک حرکات، لہجے اور انداز تک سے عامر خان کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

کپل شرما شو کے اس حصے کو ناقدین اور ناظرین نے بے حد پسند کیا، اس کے ساتھ ہی کپل شرما اور سنیل گروور میں بہترین کامیڈین کون ہے؟ کا موازنہ شروع ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کامیڈین کو حقیقی اے آئی جیسے القابات دینے لگے ہیں، ان کا مزاح سے سنجیدہ اداکاری تک کا سفر کامیاب انداز سے جاری ہے، کامیڈی شو میں مختلف کرداروں سے اپنی پہچان بنائی ہے۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان نے بھی سنیل گروور کی اس اداکاری کو حقیقت سے قریب تر قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ قسط دیکھ کر اتنے ہنسے کہ سانس تک لینا مشکل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو اسے نقالی نہیں کہوں گا، یہ اتنی حقیقی تھی کہ مجھے لگا کہ میں خود کو دیکھ رہا ہوں، ابھی چھوٹا سا کلپ ہی دیکھا ہے پوری قسط بھی دیکھوں گا۔

عامر خان نے یہ بھی کہا کہ سنیل گروور کی یہ پرفارمنس ایک فن پارہ ہے، جسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی، یہ بہت قیمتی ہے، جسے دیکھ کر میں واقعی پورے زور سے ہنسا۔

یاد رہے کہ سنیل گروور اور عامر خان 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم گجنی میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:59 GMT+5 , Processed in 0.049144 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list