Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 943|Reply: 0

بنگلادیش کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے حتمی فیصلے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  بنگلادیشی کرکٹ ٹیم۔فوٹو: فائل

بنگلا دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے حتمی فیصلے کا اعلان کردیا۔

اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بتایا کہ آئی سی سی کے خط کا جواب آج رات یا کل تک دیا جائے گا۔  

انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو بتائیں گے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملکی وقار پر سمجھوتا نہیں کرسکتے۔  

اس سے پہلے کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ویب سائٹ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بنگلادیش کے میچز بھارت ہی میں ہوں گے، ورنہ بنگلادیش کو اپنے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔  

یہ بھی پڑھیے

  • بی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کردیا  
  • بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ، بنگلادیش کو آئی سی سی کی ای میل موصول  
  • آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی: کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ  




ڈاکٹر آصف نذرل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں درپیش سیکیورٹی خطرات پر توجہ نہیں دی۔ حالانکہ یہ سیکیورٹی کا بڑا ایشو ہے۔ خود بھارتی کرکٹ بورڈ نے کولکتا نائٹ رائیڈرز سے کہا تھا کہ وہ مستفیض الرحمان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ نہیں۔  

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے کہا کسی بھی غیر ملکی دورے کے لیے حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے، کرکٹ بورڈ حکومتی فیصلے پر عمل کرے گا۔

چیمپینز ٹرافی میں بھی یہی حالات تھے، جب بھارت نے پاکستان اور پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کیا تھا۔ اسی لیے بنگلا دیش کو موجودہ صورتِ حال میں ایک مناسب حل کی امید ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:51 GMT+5 , Processed in 0.049876 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list