|
|
—فائل فوٹو
موسم کی خرابی کے باعث پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے 42 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ابوظبی اور شارجہ سے پشاور کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں اسلام آباد اتاری گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق دوحہ سے پشاور کی پروازیں کیو آر 600، 601 میں 12 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ ابوظبی سے غیرملکی ایئر کی 2 پروازیں ای وائی 276، 277 میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن بہتر نہ ہوسکا، 5 پروازیں متبادل اتاری گئیں، 134 میں تاخیر
- شدید دھند، اسلام آباد، پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر 6 پروازوں کی متبادل لینڈنگ، 114 میں تاخیر
شارجہ اور دبئی کی پروازوں میں بھی 1 سے 2 گھنٹے تک تاخیر ہوئی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی 18 پروازیں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی کی 5، 5، ملتان کی 2 اور فیصل آباد کی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ |
|