پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں اپنی عمر اور ذاتی ترقی کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میں اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگتی تھی۔
عینا نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری اور بہترین ڈراموں کے انتخاب کے ذریعے مضبوط مقام بنایا ہے، وہ سب سے زیادہ ڈرامہ سیریل ’ہَم تم‘ سے مشہور ہوئیں۔ حال ہی میں ڈرامہ سیریل جُڑواں اور پرورش میں پرفارمنس انہیں بہت سراہا گیا، جلد ہی وہ آنے والے ڈرامہ سیریل ماں میں ایک جذباتی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
حالیہ گفتگو کے دوران عینا آصف نے کہا کہ اب جب میری عمر 17 سال ہو گئی ہے، تو میں اپنی عمر کی لگتی ہوں لیکن پہلے میں اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگتی تھی، بچپن میں جب میں اپنے ہم عمر لوگوں کے ساتھ بیٹھتی، تو مجھے لگتا تھا کہ میں اپنی عمر کی نہیں لگتی۔
بے شک نماز باعثِ سکون لیکن ذہنی تناؤ کیلئے علاج بھی ضروری ہے: عینا آصف و ابوالحسن
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف اور اداکار ابوالحسن نے ذہنی صحت پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ لوگ نوجوان افراد کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، چاہے وہ معقول بات کریں، میں 2011 سے کام کر رہی ہوں، پھر بھی لوگ مجھے سنجیدگی سے نہیں لیتے، جو مایوس کن ہے، میرا خیال ہے کہ مجھے اب بھی لوگوں کی نظر میں پختہ ہونے کا وقت ہے۔
عینا نے مزید کہا کہ ان کی ماں نے ہمیشہ میرے کیریئر اور ذاتی زندگی دونوں میں بھرپور حمایت فراہم کی ہے۔