پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب جاری ہے۔
پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر تقریب براہ راست نشر کررہا ہے۔
تقریب کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جناح کنوینشن سینٹر میں موجود ہیں، فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی، مظفرآباد سے ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔
علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہوں گی۔