Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 165|Reply: 0

انگلینڈ میں فلو اور دیگر موسم سرما کے وائرس پھر تیزی سے پھیلنے لگے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  

کرسمس کے موقع پر آپس کی میل ملاقاتوں کے سبب انگلینڈ میں فلو اور دیگر موسم سرما کے وائرس پھر تیزی سے پھیل رہے ہیں، این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی اوسط تعداد 2,924 تھی۔

یہ تعداد اس سے گزشتہ ہفتہ کی نسبت 9 فیصد زائد تھی، کیسز میں موجودہ اضافہ مسلسل دو ہفتے متاثرین کی تعداد کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

این ایچ ایس انگلینڈ کی میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر میگھنا پنڈت کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی لہر اور موسم سرما کے مختلف وائرس کے سبب دباؤ بڑھ رہا ہے، برف جمنے کے سبب پھسل کر گرنے والے افراد اور سانس لینے میں مشکلات کا شکار افراد کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ کے باوجود گزشتہ سالوں کے موسم سرما کی نسبت این ایچ ایس کی کارکردگی بہتر ہے، مریضوں کو ایمبولینس سے ایمرجنسی کے عملے کے حوالے کرنے کے وقت میں بھی گزشتہ برس کی نسبت کمی واقع ہوئی ہے۔

ہیلتھ سیکریٹری ویس اسٹریٹنگ کا کہنا ہے کہ تازہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہم ابھی مشکل سے باہر نہیں آئے ہیں اور عملے کی انتھک محنت کے سبب این ایچ ایس گزشتہ برس کی نسبت زیادہ تیار تھا۔

سردی کی موجودہ لہر کے باعث بھی فرنٹ لائن سروسز پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اسپتالوں میں فلو کے ساتھ کوویڈ الٹیوں کا سبب بننے والے نورو وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ اعداد و شمار ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب کہ ہیلتھ سروس سیفٹی انویسٹی گیشن باڈی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں کی راہداریوں میں علاج معمول بن رہا ہے۔

واچ ڈاگ کے مطابق ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں کا علاج بیڈز کی کمی کے سبب ویٹنگ رومز، کوریڈور یا ایمبولینس میں ہی کیا جا رہا ہے۔

سوسائٹی آف ایکیوٹ میڈیسن کی صدر ڈاکٹر وکی پرائس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کیئر گہرے بحران کا شکار ہے۔

انھوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کے سبب لوگ مر رہے ہیں اور اس کے تدارک کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:07 GMT+5 , Processed in 0.045999 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list