Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 347|Reply: 0

’انسانیت کا بلند ترین درجہ‘ : 17 سالہ نوجوان نے آنکھیں عطیہ کر کے 2 لوگوں کی زندگی روشن کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
انسانیت کی خدمت اور ایثار و قربانی کی ایک ایسی داستان کراچی میں رقم ہوئی ہے جس نے  انسانیت کیلیے جینے کی نئی امید پیدا کردی ہے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں ایک 17 سالہ نوجوان، شیر علی تہیم نے اپنی وفات کے بعد اپنی آنکھوں کے قرنیے (Corneas) عطیہ کر کے دو افراد کی زندگیوں کو اجالوں سے بھر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ طالب علم شیر علی کو دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث ایس آئی یو ٹی لایا گیا تھا۔ دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے \“برین ڈیڈ\“ قرار دے دیا۔

یہ گھڑی اس کے والدین کے لیے کسی قیامت سے کم نہ تھی، لیکن اس خاندان نے اپنے لختِ جگر کی جدائی کے صدمے کو دوسروں کی خوشی میں بدلنے کا حوصلہ دکھایا۔



مرحوم شیر علی کا ایس آئی یو ٹی سے گہرا تعلق تھا۔ محض 8 سال کی عمر میں اس کی ماں نے اسے اپنا گردہ دے کر نئی زندگی  کی امیددی  تھی جبکہ اس کے والد بھی ماضی میں اپنے بھتیجے کو گردہ عطیہ کر کے ایثار کی مثال قائم کر چکے تھے۔
مزید پڑھیں   

امریکی جوڑے نے فلاحی کاموں کیلئے 2900 ارب رقم عطیہ کرکے مثال قائم کردی   

پاکستان میں پہلی مرتبہ خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری



شیر علی کا وہ گردہ دس سال تک بخوبی کام کرتا رہا، مگر حال ہی میں وہ دوبارہ گردے کے عارضے میں مبتلا ہو کر ڈائلیسس پر تھا اور اسے دوسرے ٹرانسپلانٹ کا انتظار تھا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا کہ یہ حادثہ پیش  آیا۔

اس کے خاندان نے اس صدمے کے بیچ \“عطیہ اعضاء\“ کی اس مشعل کو بجھنے نہ دیا جو ان کے گھر میں برسوں سے روشن تھی۔ ورثا کی رضامندی کے بعد، ایس آئی یو ٹی  کے ماہرین  نے 7 جنوری کو شیر علی کی آنکھوں کی پیوند کاری کر کے ایک 45 سالہ مرد اور 21 سالہ طالب علم کی بینائی بحال کر دی۔

ایس آئی یو ٹی کے سربراہ اور دنیائے طب کے مایہ ناز ڈاکٹر پروفیسر ادیب رضوی نے اس موقع پر سوگوار خاندان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’شدید غم کے عالم میں دوسروں کے لیے سوچنا انسانیت کا بلند ترین درجہ ہے‘‘۔

انہوں نے معاشرے کے دیگر افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ ’’وفات کے بعد اعضا کے عطیے‘‘ کی اس تحریک کا حصہ بنیں تاکہ دکھ اور تکلیف میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:01 GMT+5 , Processed in 0.046866 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list