Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 100|Reply: 0

فیلڈ مارشل سے بنگلادیشی ایئر چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلادیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔   
ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلادیشی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

بنگلا دیش فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان نے نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔    

بنگلادیشی ایئر فورس کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔  

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنگلادیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کے ساتھ ہوا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:50 GMT+5 , Processed in 0.118665 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list