Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 310|Reply: 0

وفاقی حکومت کا ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  

  

  

وفاقی حکومت نے ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

نیپرا کے مطابق ایک سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ کا ٹیرف 10.54روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01روپےبرقراررکھنے کی تجویز ہے۔  

نیپرا کے مطابق ایک سے 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 22.44 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے، اسی طرح ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔  

نیپرا کے مطابق ماہانہ201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔  

نیپرا کے مطابق ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 37.99 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 40.22 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔  

نیپرا کے مطابق ماہانہ501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 41.62 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ ماہانہ601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 42.76 روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔  

نیپرا کے مطابق ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔  

نیپرا کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے 3.95 روپے اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف 7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔  

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے اپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:50 GMT+5 , Processed in 0.111241 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list