Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 703|Reply: 0

خاندان سے کیسے لڑا جا سکتا ہے؟ بھائی کیساتھ اختلافات پر عامر خان کا بیان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے چھوٹے بھائی فیصل خان کے ساتھ اختلافات پر کہا ہے کہ خاندان سے کیسے لڑا جا سکتا ہے؟ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سال 2000 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم میلہ کی ناکامی ان کے بھائی فیصل خان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئی۔

گزشتہ سال 59 سالہ اداکار فیصل خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے خاندان نے ایک بار انہیں گھر پر بند رکھا تھا، انہوں نے اپنے بھائی اداکار عامر خان پر الزام لگایا کہ عامر خان نے اپنے تعلقات، طاقت اور اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کی۔  

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے بھائی فیصل خان کے ساتھ جاری تنازع کے بارے میں بھی گفتگو کی۔  

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے بھائی فیصل اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ فلم میلہ میں کام کیا تھا جو 7 جنوری 2000 کو ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

  • عامر خان کی شاندار نقالی، سنیل گروور نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا  
  • 60 کی عمر میں دوبارہ محبت ملنے کی توقع نہیں تھی، عامر خان  
  • عامر خان نے ایک بار پھر اپنی شائستگی اور خلوص سے مداحوں کے دل جیت لیے  




اس سوال پر کہ فیصل کہتے ہیں آپ نے انھیں غیر قانونی قید میں رکھا اور انکے کیریئر کو نقصان پہنچایا تو بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کیا کریں؟ یہ میری تقدیر ہے۔ آپ دنیا سے لڑ سکتے ہیں، لیکن اپنے ہی خاندان سے کیسے لڑ سکتے ہیں؟

فلم میلہ کی ناکامی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یقیناً میں اس بات پر مایوس ہوا کہ فلم ہماری توقع کے مطابق کامیاب نہ ہوسکی۔ میلہ کی ناکامی نے مجھ پر ضرور اثر ڈالا۔ یہ فیصل اور میرے لیے کافی مشکل تھا۔ میں اس خیال سے مطمئن نہیں ہوں کہ میری کوئی بھی فلم پوری صلاحیت کو حاصل نہ کر سکے۔ پوری ٹیم نے بہت محنت کی تھی۔ ہم سب کو اس پر مایوسی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عامر خان اور فیصل کے درمیان کافی کشیدگی رہی تھی اور فیصل نے خاندان سے ہر قسم کا تعلق توڑنے کا اعلان کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:59 GMT+5 , Processed in 0.048263 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list