Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 790|Reply: 0

ایرانی پولیس نے مبینہ اغوا کار سے پاکستانی خاتون کو بازیاب کروا لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

ایرانی پولیس نے مبینہ اغوا کار سے پاکستانی خاتون کو بازیاب کروا لیا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈھائی سال قبل اسے غیر قانونی طور پر ایران لے جایا گیا تھا، جہاں ایک پاکستانی شخص نے اس سے زبردستی نکاح کر لیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے اہل خانہ کے ذریعے گورنر سندھ کو مدد کا ویڈیو پیغام بھیجا تھا، خاتون نے گورنر سندھ سے اپیل کی تھی کہ اسے ظالم شخص سے نجات دلائیں، بازیاب کروائی گئی خاتون لطیف آباد حیدرآباد کی رہائشی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کی بازیابی سے متعلق خاندان کو آگاہ کیا اور ایرانی سفیر، ایرانی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے خاتون کو بازیاب کروایا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستانی سفیر کو کہا ہے کہ بذریعہ جہاز خاتون کو پاکستان منتقل کیا جائے، خاتون کے سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔

خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ اگست 2023 کو ایرانی نمبر سے فون آیا کہ میری بہن نے شادی کرلی، اس فون کے بعد نامعلوم شخص سے دوبارہ اس نمبر پر رابطہ نہیں ہوا،  18 ستمبر 2023 کو بہن کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:00 GMT+5 , Processed in 0.048712 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list