Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 106|Reply: 0

شامی فوج اور ایس ڈی ایف کی لڑائی میں 9 شہری جاں بحق، 55 زخمی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی  

شام کے شہر حلب میں سرکاری افواج اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف ) کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، ایس ڈی ایف حملوں میں 9 شہری جاں بحق اور 55 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  دونوں فریق ایک دوسرے پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

ایک شامی فوجی ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے شیخ مقصود اور اشرفیہ اضلاع میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر بھرپور توپ خانے سے حملے شروع کر دیے ہیں، کارروائیاں ایس ڈی ایف کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایس ڈی ایف نے حلب کے المیدان علاقے کو توپ خانے اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہری علاقوں کو نقصان پہنچا۔

شام کی وزارتِ صحت کے مطابق ایس ڈی ایف کے حملوں میں اب تک 9 شہری جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

تاہم ایس ڈی ایف کے میڈیا آفس نے شامی حکومت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری افواج مسلسل تیسرے روز بھی اشرفیہ کے رہائشی علاقوں پر توپ خانے اور ٹینکوں سے گولہ باری کر رہی ہیں، جس سے شہری آبادی شدید خطرے میں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:06 GMT+5 , Processed in 0.068996 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list