Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 379|Reply: 0

انتہا پسندوں کی دھمکیاں، بنگلادیش نے بھارت میں ویزا سروس معطل کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بھارت میں اپنے اہم سفارتی مشنز، بشمول نئی دہلی میں ہائی کمیشن کو ویزا سروسز معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

بنگلادیش کے امورِ خارجہ کے مشیر ایم توحید حسین نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں موجود بنگلادیش کے تین سفارتی مشنز کو عارضی طور پر ویزا سروس معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔   
بنگلادیش: یونیورسٹی انتخابات، اسلامی چھاترا شبر کا حمایت یافتہ پینل کامیاب

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسلامی چھاترا شبر کے حمایت یافتہ پینل نے نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے تینوں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔   

بنگلادیش کے ممبئی اور چنئی میں موجود سفارتی مشنز میں ویزا سروسز بدستور جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے بھی 5 اگست 2024 کے بعد سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بنگلادیشی شہریوں کے لیے ویزا پابندیاں عائد کی تھیں۔

ڈھاکا اور نئی دہلی کے تعلقات جولائی اور اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پُرتشدد احتجاج کے نتیجے میں اس وقت کی وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مسلسل تناؤ کا شکار ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:04 GMT+5 , Processed in 0.048739 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list