Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 428|Reply: 0

جنگلی ہاتھی فٹبال کا شوقین نکلا، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع کینڈوجھر سے سامنے آنے والی ایک دلچسپ اور حیران کن ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جس میں ایک جنگلی ہاتھی کو فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی نوجوان ایک میدان میں فٹبال کھیل رہے تھے کہ اچانک قریبی جنگل سے ایک ہاتھی میدان میں داخل ہوگیا اور فٹبال کے قریب آ کر رک گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی نے گیند میں دلچسپی ظاہر کی اور ناصرف اسے سونڈ یا ٹانگوں سے چھونے لگا بلکہ باقاعدہ طور پر گیند کو لاتیں بھی ماریں، اس دوران نوجوان کھلاڑیوں نے احتیاطاً محفوظ فاصلہ برقرار رکھا۔

فوٹیج میں نوجوان ہاتھی کو میدان سے دور لے جانے کی کوشش بھی کرتے نظر آئے، تاہم ہاتھی کچھ دیر تک وہیں رکا رہا اور فٹبال کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا رہا۔

یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین دلچسپ اور حیران کن تبصرے کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:02 GMT+5 , Processed in 0.049905 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list