Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 948|Reply: 0

ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کو بیٹے نے لیگل نوٹس بھیج دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

سابق عالمی شہرت یافتہ انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ فیشن ڈیزائنر، گلوکارہ اور ٹیلیویژن پرسنالٹی وکٹوریہ بیکہم کو ان کے بیٹے بروکلین بیکہم نے خاندانی تنازع پر لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 26 سالہ بروکلین بیکہم کی جانب سے اپنے والدین کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس میں بروکلین کو ٹیگ نہ کریں۔ یہ صورتحال بروکلین، ان کی اہلیہ نکولا پیلٹز اور ان کے خاندان کے درمیان حالیہ کشیدہ تعلقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

بیٹے کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے سے خاندان کے اندر جاری علیحدگی کی کیفیت مزید بڑھ گئی ہے۔  

واضح رہے کہ کشیدگی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو بروکلین کے والدین اور ان کی بیوی نکولا پیلٹز کے درمیان شروع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

  • سمانتھا نے سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے  
  • ڈیوڈ بیکہم نے شاہ رخ خان کو عظیم آدمی قرار دیدیا  
  • سالہا سال سے ساتھ نبھانے والے سیلیبرٹی کپلز  




بروکلین کی والدہ وکٹوریا کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹے اور بہو سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوپائیں۔ اس دوران صورتحال شدت اختیار کرتی گئی اور بروکلین نے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو انسٹاگرام پر بلاک کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب وکٹوریا نے بروکلین کی پوسٹ کردہ روسٹ چکن کی ویڈیو کو لائیک کیا۔  

تاہم اس دوران اس نے اپنے دادا دادی اور دیگر رشتہ داروں کو نہ بلاک کیا اور نہ ہی انھیں اپنی پوسٹوں پر کمنٹس سے روکا۔ قانونی نوٹس بظاہر اس کے بعد آیا جب بروکلین نے پہلے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ تمام خط و کتابت وکیلوں کے ذریعے کی جائے۔  

ایک برطانوی میڈیا ادارے کے مطابق بروکلین نے پچھلے موسم گرما میں اپنے والدین کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں اس نے تعلقات کو کھلے عام درست کرنے کے بجائے نجی طور پر کرنے کی درخواست کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 15:58 GMT+5 , Processed in 0.054752 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list