Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 622|Reply: 0

بل گیٹس نے طلاق کے بعد میلِنڈا کی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے اربوں ڈالر منتقل کردیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلِنڈا فرنچ گیٹس کی نجی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے اربوں ڈالر منتقل کر دیے۔

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلِنڈا فرنچ گیٹس کی نجی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے 7.88 ارب ڈالر منتقل کیے، جو طلاق کے سلسلے میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی مالی ادائیگیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔

اس ادائیگی کا انکشاف حالیہ ٹیکس فائلنگ میں ہوا، یہ پہلی بار ہے کہ 2021 کی طلاق کے مالی معاملات منظرِ عام پر آئے ہیں۔  

میلِنڈا فرنچ گیٹس نے اس سے قبل بل اینڈ میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دیتے وقت کہا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت انہیں خواتین اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی کام کے لیے اربوں ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔   
طلاق کے معاملے پر سابق شوہر کا نمبر شیئر کرنے پر ہالی ووڈ اداکارہ گرفتار

کیلی وولف نے کہا کہ وہ نہ خودکشی کی کوشش کرے گی، نہ کسی کے لیے خطرہ ہے، اور نہ ہی میں نے کوئی جرم کیا ہے۔   

رپورٹس کے مطابق مجموعی اثاثوں کی تقسیم کے بعد میلِنڈا گیٹس کے اثاثے تقریباً 25 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

طلاق کے فوراً بعد بل گیٹس نے اپنی نجی سرمایہ کاری کمپنی Cascade Investment کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کے شیئرز میلِنڈا گیٹس کو منتقل کیے۔ اس کے علاوہ دونوں کے درمیان 170 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی جائیداد، تقریباً 130 ملین ڈالر کے فن پارے اور مائیکروسافٹ کے اہم حصص کی تقسیم پر بھی اتفاق ہوا۔

مئی 2021 میں دونوں نے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب ایک ساتھ آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہے۔ یہ علیحدگی اگست 2021 میں باضابطہ طور پر مکمل ہوئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:13 GMT+5 , Processed in 0.059411 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list