Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 241|Reply: 0

چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگی لے کر آئے: حریم فاروق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے ٹانگہ یا بگی لے کر آئے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی میگزین کے ایک یوٹیوب پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت کے تصور اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ گفتگو آئیڈیل لائف پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورت انداز اور فلمی چیزیں پسند ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگی لے کر آئے، ایسا شخص ہی میرا شہزادہ ہوگا۔  

رومانس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں، میں کافی رومانوی انسان ہوں۔ میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ٹائٹینک کی بہت بڑی مداح رہی ہوں۔ میں نے ٹائٹینک کئی بار دیکھی ہے۔ میرے لیے محبت کی خوبصورت شکل یہی ہے کہ آپ ایک دوسرے کے لیے جدوجہد کریں، محبت میں آپ ناممکن کو ممکن بنا لیتے ہیں۔   
عدنان صدیقی نے ترکیہ میں میرے لیے ناشتہ بنایا تھا: حریم فاروق کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ایک بار ترکیہ میں ان کے لیے ناشتہ تیار کیا تھا۔   

اداکارہ نے محبوب کی بہترین خوبی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ کوئی ہمارے لیے لڑے، ہمارا ساتھ دے، عزت و احترام کرے، جب کوئی آپ کے لیے خود کو بدلتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے واقعی آپ کو پانے کے لیے محنت کی ہے۔  

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میں محبت میں لوگوں کو بدلنا نہیں چاہتی بلکہ خود کو بدلنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے پیارے کو تکلیف نہیں دینا چاہتے۔ محبت ایک جھٹکے میں انسان کو ہلا کر رکھ دیتی ہے، اس میں وہ طاقت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل ٹوٹنے اور درد کے بغیر زندگی بےرنگ اور بورنگ ہو جاتی ہے۔ میرا بھی دل ٹوٹا اور اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پوری دنیا بکھر گئی ہو۔ میں تقریباً ایک ماہ تک بہت اداس رہی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ زندگی خوبصورت ہے، یہ دنیا کا اختتام ہرگز نہیں ہوتا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 15:58 GMT+5 , Processed in 0.046729 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list