Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 101|Reply: 0

ایران: انٹرنیٹ بلیک آؤٹ 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

ایران میں انٹرنیٹ کی بندش دوسرے روز بھی جاری ہے، انٹرنیٹ کی بندش کے سبب شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ تاحال منقطع ہے۔

ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے نافذ کی گئی ملک گیر انٹرنیٹ بندش 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود بدستور جاری ہے۔

انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق مزید ایک رات احتجاج اور اس کے خلاف کارروائی کے بعد، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ گزشتہ 36 گھنٹوں سے بند ہے۔   
ایران: مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شدت، انٹرنیٹ بلیک آؤٹ

ایران میں انٹرنیٹ بندش کے باعث شہریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا۔   

واضح رہے کہ ایران کے معزول بادشاہ کے جلا وطن بیٹے رضا پہلوی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں عوام سے مزید احتجاج کی اپیل کی تھی، جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مظاہرین نے پہلوی خاندان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں مشہد اور اصفہان میں جمعرات کے روز مظاہرین سڑکوں پر جمع ہوئے اور نعرے بازی کی تھی۔

بعدازاں ایرانی حکام نے جمعرات کے روز تہران اور دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس اور ٹیلی فون لائنیں منقطع کر دی تھیں۔

خیال رہے کہ رضا پہلوی نے آج سے 2 روزہ ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے معیشت کے اہم شعبوں، خصوصاً ٹرانسپورٹ، تیل و گیس اور توانائی سے وابستہ مزدوروں اور ملازمین سے ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:02 GMT+5 , Processed in 0.050353 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list