Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 303|Reply: 0

آئندہ صرف وکلاء کے ذریعے بات ہوگی، ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے کا والدین کو پیغام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

سابق عالمی شہرت یافتہ انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم، انکی اہلیہ فیشن ڈیزائنر، گلوکارہ اور ٹیلیویژن پرسنالٹی وکٹوریہ بیکہم کے بیٹے کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

ان کے  26 سالہ بیٹے بروکلین بیکہم نے اپنے والدین سے براہِ راست رابطہ مکمل طور پر منقطع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ کوئی بھی بات چیت صرف وکلاء کے ذریعے کی جائے۔

اس سے قبل بروکلین بیکہم نے اپنے والدین کو نوٹس بھیجا تھا، جس میں ان کی جانب سے اپنے والدین کو کہا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس میں بروکلین کو ٹیگ نہ کریں۔ یہ صورتحال بروکلین، ان کی اہلیہ نکولا پیلٹز اور ان کے خاندان کے درمیان حالیہ کشیدہ تعلقات کے بعد سامنے آئی ہے۔   
ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کو بیٹے نے لیگل نوٹس بھیج دیا

سابق عالمی شہرت یافتہ انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور انکی اہلیہ فیشن ڈیزائنر، گلوکارہ اور ٹیلیویژن پرسنالٹی وکٹوریہ بیکہم کو انکے بیٹے بروکلین بیکہم نے خاندانی تنازع پر لیگل نوٹس بھیجا ہے۔    

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق بروکلین نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ دیگر قریبی خاندانی افراد سے بھی فاصلہ اختیار کر لیا ہے، جو اس تنازعے میں ایک نمایاں اور خطرناک اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بروکلین بیکہم نے گزشتہ موسمِ گرما کے اختتام پر اپنے والدین کو ایک تحریری نوٹس بھجوایا، جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ وہ ذاتی طور پر رابطہ نہیں چاہتے اور تمام بات چیت وکلا کے ذریعے کی جائے۔

واضح رہے کہ کشیدگی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو بروکلین کے والدین اور ان کی بیوی نکولا پیلٹز کے درمیان 2022 میں  شروع ہوئی تھی، خاص طور پر نکولا کے ویڈنگ ڈریس پر ہونے والے اختلافات کے بعد، بعد ازاں کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب بروکلین کے بھائی رومیو بیکہم  نے ماضی میں مبینہ طور پر بروکلین کی سابقہ گرل فرینڈ کم ٹرنبل کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔

دوسری جانب بروکلین کی والدہ وکٹوریا کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹے اور بہو سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوپائیں۔  

ذرائع کے مطابق ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکہم کا مؤقف یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے بیٹے کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ ان کے لیے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور وہ اب بھی اس سے محبت کرتے ہیں۔

اس دوران صورتحال شدت اختیار کرتی گئی اور بروکلین نے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو انسٹاگرام پر بلاک کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب وکٹوریا نے بروکلین کی پوسٹ کردہ روسٹ چکن کی ویڈیو کو لائیک کیا، جس کے بعد بروکلین نے مبینہ طور پر اپنے خاندان کے افراد کو سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا۔

بعد ازاں چھوٹے بھائی کروز بیکہم نے عوامی طور پر والدین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کبھی بھی اپنے بیٹے سے تعلق ختم نہیں کرنا چاہتے تھے، بلکہ بروکلین خود خاندان سے دوری اختیار کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بروکلین کی جانب سے گزشتہ چند برسوں میں کئی اہم خاندانی تقریبات میں عدم شرکت بھی اس اندرونی تنازعے کی نشاندہی کرتی رہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:04 GMT+5 , Processed in 0.059883 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list