Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 279|Reply: 0

کراچی اوپن گولڈ چیمپئن میں 2 اپ سیٹ ہوگئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 5 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈیا/ پی ایس اے ٹور

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کراچی اوپن گولڈ چیمپئن شپ میں 2 اپ سیٹ ہوگئے۔

ٹاپ سیڈ کریم گواد اور نمبر 4 سیڈ محمد الشوربگے ایونٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں، مینز کا فائنل مصری کھلاڑیوں کے درمیان ہوگا۔

ویمنز فائنل مصر اور ملائیشیا کی کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، یوں مصر کے 3 کھلاڑی فائنل کھیلیں گے، فائنلز براہ راست جیو سوپر پر نشر کیے جائیں گے۔   
کراچی: اوپن اسکواش چیمپئن شپ، نور زمان سمیت پاکستان کے تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کراچی اوپن گولڈ چیمپئن شپ کے کواٹر فائنل میں پاکستان کے نوز زمان کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کے تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔   

ڈی ایچ اے کریک کلب کے آصف نواز اسکواش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے دونوں مینز سیمی فائنلز میں اپ سیٹ ہوئے۔

پہلا اپ سیٹ مصر کے نمبر 5 سیڈ محمد ذکرایا نے ٹاپ سیڈ کریم گواد کو شکست دیکر اسٹریٹ گیمز سے کامیابی حاصل کی۔

تقریباً ایک گھنٹے جاری رہنے والے میچ میں محمد ذکرایا نے 3-11، 9-11 اور 4-11 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرا اپ سیٹ مصر کے عالے ابو النین نے کیا، وہ ایونٹ میں نمبر 6 سیڈ ہیں، انہوں نےنمبر 4 سیڈ انگلینڈ کے محمد الشوربگے کو ہرایا، یہ سیمی فائنل یکطرفہ ثابت ہوا۔

مصری کھلاڑی نے اسٹریٹ گیمز سے فتح حاصل کی، اُن کی کامیابی کا اسکور  4-11، 8-11 اور 6-11 رہا۔

ویمن ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ امینا اورفی نے ہم وطن مصر کی نادا عباس کو 0-3 سے شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور 4-11، 6-11 اور 5-11 رہا۔

دوسرا سیمی فائنل سنسنی خیز رہا، جہاں نمبر 2 سیڈ ملائیشیا کی سیواسن گری سُبرامینیم کو عافیہ ازمینہ کے خلاف کامیابی کیلئے 5 گیمز تک مقابلہ کرنا پڑا۔

مقابلے کے دوران برتری کا توازن بدلتا رہا، آخری گیم میں مقابلہ 4-4 سے برابر ہوگیا لیکن سُبرامینیم نے آخری گیمز 5-11 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 15:55 GMT+5 , Processed in 0.046197 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list