Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 629|Reply: 0

کسی غیرملکی کو ایران میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے، مسعود پزشکیان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193745
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  صدر مسعود پزشکیان(فائل فوٹو)۔

ایرانی صدر کے قوم سےخطاب پر ایرانی سفارتخانے نے خطاب کے اہم نکات جاری کردیئے۔

ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت مسائل حل اور عوامی مشکلات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ کسی غیرملکی کو قوم میں انتشار کے بیج بونے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی صدر نے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کےلیے ہر ممکن کوشش کرنے کا وعدہ کیا۔  

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے تمام طبقہ ہائے فکر کو فسادات کیخلاف کھڑے ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکی صدر کو وینزویلا، غزہ اور دیگر مقامات پر کیے اقدامات پر شرم آنی چاہیئے۔  

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے ایرانی عوام سے ملکی مسائل کے حل  کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ کوئی شہری بےامنی نہ پھیلائے اور کوئی انسان دوسرےانسان کو قتل نہ کرے۔  

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق صدر پزشکیان نے ایرانی عوام سے فسادیوں کے راستے سے خود کو الگ رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت بدعنوانی کی جڑوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 14:12 GMT+5 , Processed in 0.046130 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list