Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 361|Reply: 0

بلیوبیری یا امرود: وٹامن سی کا اصل پاور ہاؤس کونسا پھل ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193643
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

وٹامن سی انسانی صحت کے لیے نہایت اہم غذائی جز ہے جو قوتِ مدافعت، جِلد کی صحت اور جسمانی تندرستی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر زندہ خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے اور زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق بلیوبیریز کو صحت بخش سمجھا جاتا ہے مگر ان میں وٹامن سی کی مقدار صرف 9.8 فیصد پائی جاتی ہے۔ اس کے برعکس امرود میں بلیوبیری کے مقابلے میں تقریباً 20 گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔  

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 گرام امرود میں تقریباً 222 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ امرود ناصرف وٹامن سی سے بھرپور ہے بلکہ فائبر، وٹامن اے اور فولک ایسڈ کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔    
وائرل ’اوٹزیمپک‘ ڈرنک کیا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں کیسے کام کرتی ہے؟

ایک نئی ڈرنک ’اوٹزیمپک‘ (Oatzempic) سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے   

یہ قوتِ مدافعت بڑھانے، نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے، جِلد اور بینائی کی صحت، حمل کے دوران خلیاتی نشوونما اور وزن کنٹرول میں مدد دیتا ہے۔

دوسری جانب بلیوبیریز اینٹی آکسیڈنٹس خاص طور پر اینتھوسائننز (Anthocyanins) ( پانی میں گھل جانے والے رنگ) سے بھرپور ہوتی ہیں جو سوزش کم کرنے، دل اور دماغ کی صحت بہتر بنانے اور انسولین حساسیت بڑھانے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔

امریکی محکمۂ زراعت اور نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے معاملے میں امرود تمام پھلوں پر سبقت رکھتا ہے حتیٰ کہ اس میں لیموں اور مالٹے سے بھی زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وٹامن سی کے حصول کے لیے امرود بہترین انتخاب ہے تاہم مجموعی صحت کے لیے امرود اور بلیوبیریز دونوں کو متوازن مقدار میں غذا کا حصہ بنانا بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:33 GMT+5 , Processed in 0.047065 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list