Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 92|Reply: 0

گولڈن گلوبز 2026: کم عمر گرل فرینڈ رکھنے پر لیونارڈو ڈی کیپریو مذاق بن گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

83ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں میزبان کی جانب سے ہالی ووڈ ستاروں کی نجی زندگی پر کیے گئے بےباک اور طنزیہ تبصروں نے تہلکہ مچادیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی افتتاحی تقریر کے دوران میزبان نکی گلیزر نے ہالی ووڈ کے نامور فنکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر بھی طنزیہ جملے کسے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

میزبان نے لیونارڈو ڈی کیپریو کی نجی اور رومانوی زندگی پر مذاق کیا جس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے مثبت ردِعمل دیا۔

نکی گلیزر نے کہا کہ لیونارڈو نے شاندار کیریئر بنایا، بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا، تین گولڈن گلوبز اور ایک آسکر جیتا اور سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ یہ سب اُنہوں نے اپنی گرل فرینڈ کی عمر 30 سال ہونے سے پہلے حاصل کر لیا۔  

اس جملے پر لیونارڈو ہنستے ہوئے نظر آئے اور سر ہلا کر میزبان کے مذاق کو ’تَھمز اَپ‘ کے ذریعے سراہا۔

بعدازاں میزبان نکی گلیزر نے اپنے اس مذاق پر معذرت کی اور کہا کہ لوگ لیونارڈو کے بارے میں بس یہی جانتے ہیں، اداکار نے اس بات پر بھی ہنستے ہوئے اتفاق کیا۔

تقریر کے دوران نکی گلیزر نے ٹموتھی شالامیٹ، مائیکل بی جورڈن، شان پین، کیون ہارٹ اور ڈوین جانسن پر بھی طنزیہ جملے کسے جن پر صارفین آن لائن سخت ردِ عمل دے رہے ہیں۔

نکی گلیزر نے ایوارڈز شو کے دوران نیٹ فلکس اور وارنر برادرز ڈیل، ایپسٹین فائلز اور ہالی ووڈ کی دیگر بڑی خبروں پر بھی طنزیہ تبصرہ کیا۔

واضح رہے کہ نکی گلیزر نے گزشتہ سال گولڈن گلوبز کی میزبانی میں ڈیبیو کیا تھا اور کامیاب کارکردگی کے بعد اِنہیں 2026ء کےلیے دوبارہ میزبان منتخب کیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:25 GMT+5 , Processed in 0.048699 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list