Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 224|Reply: 0

میٹا اسمارٹ گلاسز کا نیا فیچر، عوامی مقامات پر وائس کالز مزید بہتر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

میٹا کے رے بین اسمارٹ گلاسز اب شور شرابے والے عوامی مقامات پر وائس کالز کے لیے کہیں زیادہ مؤثر ہو گئے ہیں اور اس کی وجہ ایک نیا اور جدید سافٹ ویئر بیسڈ فیچر ہے جسے کنورزیشن فوکس کا نام دیا گیا ہے۔

اب تک میٹا کے اسمارٹ گلاسز کو آڈیو کوالٹی سے متعلق مشکلات کا سامنا تھا، خاص طور پر ایسے مقامات پر جہاں پس منظر میں شور ہو جیسے کیفے، سڑکیں یا دفاتر چونکہ یہ گلاسز ایئرپوڈز جیسے مخصوص ایئربڈز کی طرح الگ مائیکروفون اور اسپیکرز نہیں رکھتے، اس لیے آواز کو پس منظر کے شور سے الگ کرنا مشکل ہو جاتا تھا۔

تاہم اب یہ مسئلہ بڑی حد تک حل ہو چکا ہے کیونکہ میٹا نے اسمارٹ گلاسز میں Conversation Focus نامی نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جو شور والے ماحول میں گفتگو کو پہلے سے کہیں زیادہ واضح بنا دیتا ہے۔

یہ ایک جدید آڈیو فیچر ہے جو اس شخص کی آواز پر فوکس کرتا ہے جو اسمارٹ گلاسز پہننے والے کے عین سامنے موجود ہو جبکہ اردگرد کے غیر ضروری شور کو فلٹر کر دیتا ہے۔   
میٹا کے اسمارٹ گلاسز کی رونمائی، مارک زکربرگ کا لائیو ڈیمو ناکام

یہ گلاسز جدید فیچرز کے باوجود صارفین کے لیے مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔   

میٹا کے مطابق یہ فیچر شور والی جگہوں پر بات چیت کے دوران سامنے موجود شخص کی آواز کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے، جس سے فون یا ایئربڈز استعمال کیے بغیر واضح گفتگو ممکن ہو جاتی ہے۔

اس فیچر کو آن کرنا نہایت آسان ہے، صارف کو صرف وائس کمانڈ دینی ہوتی ہے کہ ہائے میٹا، کنورزیشن فوکس کو شروع کیا جائے، اس کے بعد اسمارٹ گلاسز خود بخود مطلوبہ آواز کو بہتر بنانا شروع کر دیتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:25 GMT+5 , Processed in 0.053410 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list