Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 802|Reply: 0

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 کیلئے برقرار رہے گا، نیپرا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 03:52 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 کے لیے برقرار رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، بجلی کے نئےبنیادی ٹیرف پر یکم جنوری 2026 سے اطلاق ہوگا۔

نیپرا نے ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کی تھی، پاورڈویژن نے2026 کے لیے یکساں ٹیرف کے لیےدرخواست جمع کرائی تھی۔   
نیپرا نے کےالیکٹرک پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، 15 روز میں جمع کروانے کا حکم

نیپرا نے جرمانہ جنوری 2023 میں پاور بریک ڈاؤن کے بعد بحالی میں ناکامی پر لگایا،    

فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ ٹیرف47.69روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، 1 سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54روپے پر برقرار رہے گا۔

101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01 روپے برقرار رہے گا، 1 سے 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو ٹیرف 22.44 روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ101سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، ماہانہ201 سے300 یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 37.99روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 40.22 روپے برقرار رہے گا۔   
نیپرا نے جو ریٹ کے الیکٹرک کیلئے منظور کیا ہے، وہ جائز نہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری کا اعتراف

اویس لغاری نے کہا کہ اخباروں میں لیک آڈٹ رپورٹ چھاپی گئی ہے، یہ سال 24-2023 اور ہماری حکومت سے پہلے کی رپورٹ ہے، ہم نے ایک سال میں گزشتہ سال کے 584 ارب لائن لاسز میں سے 191 ارب کم کیا ہے، پاکستان میں مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بجلی فراہم کرتی ہیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سے ایک کے الیکٹرک ہے۔   

ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف 41.62 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف 42.76 روپے پر برقرار رہے گا، ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ماہانہ50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے کا ٹیرف برقرار رہے گا، ماہانہ51 سے100  یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

اس سے پہلے نیپرا نےسال 2026 کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی، نیپرا نے اپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کی درخواست کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.052214 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list