Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 445|Reply: 0

سادہ خون ٹیسٹ سے آنتوں کی بیماری کی برسوں پہلے تشخیص ممکن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 05:09 | Show all posts |Read mode
  

سادہ خون کے ٹیسٹ سے شدید آنتوں کی بیماری کی علامات کی برسوں پہلے تشخیص ممکن ہے۔

سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ ایک سادہ خون کا ٹیسٹ کروہن کی بیماری جیسی شدید اور دائمی آنتوں کی بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے کئی سال پہلے اس کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔   
آنتوں کی صحت برباد کرنے والی خطرناک عادات

کئی لوگ ہیں جو نہیں جانتے کہ آنتوں کی صحت کا مجموعی جسمانی و ذہنی صحت سے گہرا، بنیادی بلکہ اصل تعلق ہے۔   

یہ تحقیق نیو یارک کے ماؤنٹ سائنائی اسپتال میں کی گئی، جس میں 380 سے زائد ایسے افراد شامل کیے گئے، جو اس بیماری کے زیادہ خطرے میں تھے، آنتوں کے بیکٹیریا کے پروٹین فلی جیلن کے خلاف اینٹی باڈیز کو بیماری سے جوڑا گیا۔

نتائج سے پتا چلا کہ ایک تہائی سے زیادہ شرکاء میں اینٹی باڈی کی سطح بلند پائی گئی، ان افراد میں یہ مدافعتی ردِعمل پہلے سے موجود تھا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے کئی سال پہلے مدافعتی نظام میں تبدیلیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں، قریبی رشتہ داروں، خاص طور پر بہن بھائیوں میں خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔

تحقیق سے جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے مشترکہ کردار کی تصدیق ہوئی، مستقبل میں اعلیٰ خطرے والے افراد کے لیے ویکسین تیار کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

یہ تحقیق بروقت تشخیص، بہتر علاج اور بیماری کی روک تھام میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، کروہن کی بیماری کے علاج کے لیے نئی دوا امید افزا نتائج دکھا رہی ہے۔

اس بیماری کے نتیجے میں پیٹ میں درد ہوتا ہے اسہال اور پاخانے میں خون کی موجودگی ہوسکتی ہے، بیماری کی عام علامات میں شدید تھکن، عمومی کمزوری، بھوک میں کمی، بغیر وجہ کے وزن میں کمی اور بچوں میں بلوغت میں تاخیر شامل ہیں، برطانیہ میں تقریباً 5 لاکھ افراد اس شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.045373 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list