Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 157|Reply: 0

ارچنا پورن سنگھ میں نایاب اعصابی بیماری کی تشخیص: مرض سے متعلق ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 18:12 | Show all posts |Read mode
  --کولاج فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ میں نایاب طبی مرض کمپلیکس ریجنل پین سِنڈروم (CRPS) کی تشخیص ہوئی ہے جس میں مریض شدید اور طویل عرصے تک اعصابی درد میں مبتلا رہتا ہے۔  

ارچنا پورن سنگھ کی خراب صحت سے متعلق انکشاف ان کے بیٹے آیوشمن سیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔

ایوشمن کے مطابق ان کی والدہ کو یہ بیماری 2025ء میں فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کی شوٹنگ کے دوران کلائی میں چوٹ لگنے کے بعد لاحق ہوئی تھی۔ اس بیماری کے باعث ارچنا سنگھ کا ہاتھ مستقل طور پر متاثر ہو گیا ہے۔   
ارچنا پورن سنگھ کو وی لاگنگ شروع کرتے ہی بڑا دھچکا

دی گریٹ انڈین کپل شو کا مستقل حصہ اور بالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ ہوتے ہی ہیک ہوگیا۔   

ایوشمن کے مطابق شدید درد میں مبتلا ہونے کے باوجود اِن کی والدہ نے فلموں، ویب سیریز میں کام جاری رکھا اور 60 برس کی عمر میں اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا ہے۔

سی آر پی ایس مرض کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق CRPS ایک دائمی اعصابی درد کی بیماری ہے جس میں چوٹ کے بعد درد معمول سے کہیں زیادہ شدید اور دیرپا محسوس ہوتا ہے حتیٰ کہ زخم ٹھیک ہونے کے بعد بھی درد برقرار رہتا ہے۔

ارچنا پورن سنگھ کی بیماری سے متعلق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ اس مرض میں اعصابی نظام درد کے سگنلز کو درست طریقے سے کنٹرول نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی مسلسل بڑھا چڑھا کر درد کے پیغامات بھیجتی رہتی ہے۔   
ارچنا پورَن سنگھ کا ’دی کپل شرما شو‘ میں جھوٹے قہقہوں کا اعتراف

بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مشہور ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں جھوٹی ہنسی ہنستی ہیں۔   

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ CRPS میں درد جلنے یا چبھنے جیسا ہوتا ہے اور ہلکا سا درد یا درجۂ حرارت میں معمولی تبدیلی بھی شدید تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے ساتھ متاثرہ عضو میں سوجن، جلد کے رنگ میں تبدیلی، پسینہ زیادہ آنا، اکڑن اور کمزوری جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ارچنا کو لاحق مرض CRPS جان لیوا نہیں لیکن زندگی بدل دینے والی بیماری ضرور ہے۔ اس بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے تاکہ مریض بروقت علاج حاصل کر سکیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.046657 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list