Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 282|Reply: 0

بانی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے: پی ٹی آئی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 18:49 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی، قرارداد میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی اسیران کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں، بانی کے خاندان کے افراد کے تعلقات اور ملاقاتوں کو بحال کیا جائے، بانی کی سیاسی ملاقاتوں اور رابطوں کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

قرارداد کے مطابق سیاسی اسیران کے ساتھ انصاف اور قانونی برابری کو یقینی بنایا جائے۔

پارلیمانی پارٹی نے تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے قائدین کے دورۂ لاہور کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور حکومتِ پنجاب کے کارکنان پر لاٹھی چارج، رکاوٹیں اور پولیس کی غنڈہ گردی کی مذمت کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے دورۂ کراچی پر انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔   
حقوق کی جنگ خود لڑنی ہے، آزادی پلیٹ میں سجا کر نہیں ملے گی، وزیراعلیٰ کے پی

کراچی تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم...   

قرارداد میں سندھ حکومت کی جانب سے دورے کے دوران رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کی گئی۔


قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بلائے گئے امن جرگے کے اعلامیے کو من و عن تسلیم کیا جائے اور اس اعلامیے پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

قرارداد میں عمر ایوب، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف چترالی، احمد چھٹہ، بلال اعجاز احسان ورک، رانا فراز نون، رائے حیدر علی، رائے حسن نواز اور جمشید دستی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت ایک نہایت نازک اور پیچیدہ سیاسی دور سے گزر رہا ہے، جمہوری قوتوں سے مطالبہ ہے کہ ایک نئے میثاقِ جمہوریت پر اتفاق کیا جائے، الیکشن کمیشن کی ایسی تشکیلِ نو ہو جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو۔

پی ٹی آئی نے قرارداد میں شفاف، آزاد و منصفانہ نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.047027 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list