Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 746|Reply: 0

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی تھریٹ موجود تھا: شرجیل میمن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 21:26 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی تھریٹ موجود تھا، جس سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا، طے شدہ روٹس اور مقامات کے برعکس دورے کیے گئے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر کے ان سے پروگرام لیا، پہلے دن ہی انہیں کہا تھا کہ ان علاقوں میں جائیں، ان علاقوں میں نہ جائیں، یہاں تھریٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، سیکیورٹی صورتِ حال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بدنظمی پیدا کی گئی۔   
وزیراعلیٰ بتائیں افغانستان ملوث نہیں تو دہشتگردی میں کون ملوث ہے؟ فیصل کریم کنڈی

انہوں نے کہا کہ یہ مانتے ہیں کہ وفاق نے صوبے کو سو فیصد حصہ نہیں دیا لیکن جو دیا ہے وہ کہاں لگایا؟ ضم اضلاع میں ایک تھانا بھی بنایا گیا؟   

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسے کی اجازت دی تو پانچ منٹ میں بیان آیا کہ جلسہ نہیں کریں گے، ان کے ساتھ اچھے ماحول میں تمام تر چیزوں پر بات ہوئی، ان کو سیکیورٹی نے منع کیا مگر وہ ضلع وسطی میں گئے اور وعدہ خلافی کی، اگلے دن ان کو حیدرآباد جانا تھا وہاں مکمل سیکیورٹی دی گئی تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی جیسی صورتِ حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اس صورتِ حال کے باوجود حکومتِ سندھ نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں، کابینہ نے این ای ڈی میں طالبات ہاسٹل کے لیے رقم کی منظوری دی۔ سکھر حیدرآباد سمیت گرجا گھروں کی بحالی کے لیے بھی رقم مختص کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:27 GMT+5 , Processed in 0.045805 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list