Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 460|Reply: 0

25 سالہ قانونی جنگ کا خاتمہ، سیف علی خان نے بھوپال کی 16 ہزار کروڑ مالیت کی زمین کا مقدمہ جیت لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time The day before yesterday 21:27 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی موروثی زمین سے متعلق طویل قانونی جنگ جیت لی، جس کے ساتھ ہی تقریباً 25 سال پرانا تنازع اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس زمین کی مالیت تقریباً 16 ہزار بھارتی کروڑ روپے (1.6 ارب ڈالر) بتائی جاتی ہے۔

مدھیہ پردیش کی ایک ضلعی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نیاپورہ بھوپال میں واقع 16.62 ایکڑ اراضی پر پٹودی خاندان کی ملکیت کو بحال کر دیا، اس فیصلے کے تحت سیف علی خان، ان کی والدہ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کی بہنوں کے حق میں بڑا قانونی فیصلہ سامنے آیا ہے۔   
سیف علی خان کی اربوں مالیت کی پراپرٹی حکومتی تحویل میں لئے جانے کا خدشہ

کراچی بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے پٹودی خاندان...   

یہ زمین 1998 سے عدالتی تنازع کا شکار تھی، جب عقیل احمد اور دیگر افراد نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جائیداد پٹودی خاندان کی نہیں ہے۔

مدعی کا مؤقف تھا کہ 1936 میں سابق ریاست بھوپال کے نواب حمید اللّٰہ خان نے یہ زمین ان کے آبا و اجداد کو تحفے میں دی تھی، جس کی بنیاد پر وہ اس کے قانونی مالک ہیں۔

تاہم عدالتی کارروائی کے دوران مدعی اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس یا قابلِ اعتماد دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، عدالت نے پیش کردہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ زمین کی مبینہ منتقلی یا تحفے سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق شواہد موجود نہیں، شواہد کی عدم موجودگی اور قانونی تاخیر کی بنیاد پر عدالت نے دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیا۔

اس فیصلے کے بعد پٹودی خاندان کی 16.62 ایکڑ زمین پر ملکیت قانونی طور پر دوبارہ تسلیم کر لی گئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.047113 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list