Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 34|Reply: 0

چھوٹی جسامت کا ہرن اور دیوہیکل گینڈا آمنے سامنے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time Yesterday 01:19 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

پولینڈ کے ایک چڑیا گھر میں ایک نہایت ہی چھوٹی جسامت کے ہرن کی دیوہیکل گینڈے کا سامنا کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں ایک چھوٹا سا چینی نسل کا منٹجیک ہرن ایک بہت بڑے گینڈے سے مقابلہ کرتا نظر آرہا ہے۔ خوش قسمتی سے صابر مزاج گینڈا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔

یہ ویڈیو پولینڈ کے وروکلا زو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے اس چھوٹے چینی ہرن کا نام منڈزاک ہے۔ جو اسی انکلوژر میں موجود گینڈے ماروسکا کے ساتھ ہے اور اس نہایت بہادری سے مقابلہ کرتا اور اسے پسپا کرتا نظر آتا ہے۔

اس پرمزاح اور دلچسپ پوسٹ کو دیکھنے والے نیٹ صارفین نے کمنٹس کیے اور کہا، لگتا ہے کوئی آج صبح آئینہ دیکھنا بھول گیا تھا، گینڈے کی فرشتہ صفت برداشت کو سلام ہے۔  

چڑیا گھر کے نگہبانوں نے وضاحت کی کہ منٹجیک ہرن کا جارحانہ رویہ ٹیسٹوسٹیرون کی زیادتی کا نتیجہ ہے، کیونکہ اس کی ساتھی اس وقت ہیٹ میں ہے۔

  View this post on Instagram

A post shared by #zoowroclaw (@zoowroclaw)







پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اسے اپنی توانائی خارج کرنے اور یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ اصل باس کون ہے، چاہے اس کا مقابل حریف 1.7 ٹن وزنی ہی کیوں نہ ہو۔ کون سوچ سکتا تھا کہ اتنے چھوٹے سے جسم میں ایسا جنگجو چھپا ہو گا؟

چڑیا گھر حکام کے مطابق یہ اپنےا نکلوژر کے اندر اکٹھے گھاس کھاتے اور برسوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ان کے سونے کے کمرے الگ الگ ہیں، لیکن ایک مشترکہ صحن ہے۔ وہ ایک ہی پلیٹ سے گھاس کھاتے ہیں اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یہاں عموماً مکمل ہم آہنگی ہوتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:28 GMT+5 , Processed in 0.045922 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list