Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 810|Reply: 0

بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں: بلاول بھٹو

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193628
Post time Yesterday 21:28 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں۔

مٹھی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے کیمپس تھر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور پورے صوبے پر تنقید کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں۔ ان قوتوں کو بہترین جواب تھرپارکر ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ہم پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی تھرپارکر کے عوام سے محبت کرتی ہے۔   
شعبہ طب میں ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو غذائی قلت جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اخلاقیات کے بغیر ٹیکنالوجی بے معنی ہے۔   

ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کی ترقی سندھ کی ترقی کے لیے ضروری اور پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے۔ 2026 کا تھرپارکر آپ کے سامنے ہے، کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے۔ تھرپارکر کے پاس اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے مگر آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے نہیں دیے گئے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کام شروع کیا تو سازش کے تحت انہیں روک دیا گیا، یہ منصوبہ تھرپارکر میں معاشی انقلاب لایا بلکہ اسلام آباد کو بھی بجلی فراہم کی۔

ان کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے کوئلے کی وجہ سے یہاں سماجی انقلاب دیکھا ہے، حکومت کی سرمایہ کاری کی وجہ سے پورے تھرپارکر میں صحت کے اداروں کا جال بچھایا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ بھی تھرپارکر کے عوام کا مطالبہ تھا، حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسے مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے۔ پی پی حکومت نے 2008 سے آج تک سندھ کی یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی کی۔ کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے یہ مقابلہ نہیں جیت سکتا، تھرپارکر کے عوام تعلیم حاصل کر کے ترقی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان سے نوجوان اس کیمپس میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اُمید ہے یہاں واپس آؤں گا تو اس کیمپس کو مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کروں گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 10:27 GMT+5 , Processed in 0.049475 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list