Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 475|Reply: 0

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے بیان کے بعد بنگلادیشی کرکٹرز کی بائیکاٹ کی دھمکی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193745
Post time 2026-1-15 16:57:57 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے بیان کے بعد بنگلادیشی کرکٹرز نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

بنگلادیشی کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے استعفے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

نظم الاسلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب نظم الاسلام کے بیان پر بنگلادیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کو بی پی ایل کے میچز سے قبل مستعفی ہو جانا چاہیے بصورت دیگر کرکٹرز نہیں کھیلیں گے۔   
ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر بنگلادیش بورڈ کو مالی نقصان نہیں ہوگا، نجم الحسین

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) فنانس کمیٹی کے سربراہ نجم الحسین نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔   

محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کے ریمارکس کھلاڑیوں کے وقار، پروفیشنل ازم اور عزت کے خلاف ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی نظم الاسلام کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ توہین آمیز یا دل آزاری کا باعث سمجھے جانے والے بیان پر دکھ کا اظہار کرتا ہے۔

بی سی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ بورڈ کے ترجمان کے علاوہ کسی ڈائریکٹر کے اس طرح کے بیان کی ذمے داری نہیں لیتے، کرکٹرز کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف بورڈ ڈسپلنری ایکشن لے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 13:46 GMT+5 , Processed in 0.046669 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list