Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 185|Reply: 0

ڈنمارک اور گرین لینڈ کے امریکی حکومت سے مذاکرات ناکام: ٹرمپ انتظامیہ کی قبضے کی خواہش برقرار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193730
Post time 2026-1-15 17:37:28 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ کے امریکی حکام سے مذاکرات ناکام ہو گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکی۔

ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس کا مقصد بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنا تھا تاہم بنیادی اختلافات برقرار رہے۔  

ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارش لوکے راسموسن نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حکومت کو اپنا مؤقف بدلنے پر آمادہ نہیں کیا جا سکا اور صدر ٹرمپ اب بھی گرین لینڈ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب گرین لینڈ کی وزیرِ خارجہ ویوین موٹسفیلڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعاون ممکن ہے لیکن گرین لینڈ امریکا کی ملکیت نہیں بننا چاہتا۔

  
’یہ ایک بڑا مسئلہ بنے گا‘، گرین لینڈ کے ڈنمارک کے انتخاب پر ٹرمپ کا ردِ عمل

گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کے بجائے ڈنمارک کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے گا۔   

گرین لینڈ کی حکومت کے امریکی نمائندہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جزیرے کے مقامی باشندوں کی رائے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے اور ایک سروے کے مطابق صرف 6 فیصد گرین لینڈرز امریکا کا حصہ بننے کے حق میں ہیں۔

ملاقات کے دوران فریقین نے صرف ایک ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا جو آرکٹک خطے میں سلامتی کے خدشات پر بات کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بار پھر کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور ڈنمارک ممکنہ طور پر روس یا چین کے حملے کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی گرین لینڈ میں ایک فوجی اڈہ رکھتا ہے جہاں تقریباً 150 اہلکار تعینات ہیں اور معاہدے کے تحت اس موجودگی میں اضافہ ممکن ہے تاہم صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا صرف فوجی توسیع نہیں بلکہ مکمل کنٹرول چاہتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 13:46 GMT+5 , Processed in 0.079705 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list