Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 467|Reply: 0

عالمی ادارہ صحت کا میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193787
Post time 2026-1-15 18:55:08 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ میٹھے مشروبات اور شراب کی قیمت دنیا کے بیشتر حصوں میں بہت کم ہے یعنی لوگ آرام سے اُنہیں خرید سکتے ہیں۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ میٹھے مشروبات اور شراب پر ٹیکسز میں نمایاں اضافہ کیا جائے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ ہیلتھ ٹیکس نقصان دہ مصنوعات کی کھپت کو کم کرتا ہے جس سے بیماریوں سے بچنے اور صحت کے نظام پر بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے سے آمدنی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے جسے حکومتیں صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بتایا کہ برطانیہ نے 2018ء میں میٹھے مشروبات پر ٹیکس عائد کیا تھا جس کے بعد ملک میں چینی کی کھپت میں کمی آئی۔   
عالمی ادارہ صحت کا ایف بی آر سے سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد کھپت میں کسی قسم کی کمی نہ دیکھتے ہوئے...   

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام سے صرف 2024ء میں برطانیہ کی آمدنی میں 338 ملین یوروز کا اضافہ ہوا اور اس کے علاوہ 10 اور 11 سال کی لڑکیوں میں موٹاپے کی شرح میں بھی کمی آئی۔

میٹھے مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق کم از کم 116 ممالک میٹھے مشروبات پر ٹیکس لگاتے ہیں۔

شراب پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرچہ  167 ممالک شراب اور بیئر پر ٹیکس لگاتے ہیں لیکن 2022ء کے بعد سے زیادہ تر ممالک میں شراب سستی ہو گئی ہے کیونکہ ٹیکس مہنگائی اور آمدنی میں اضافے کے لیے ایڈجسٹ نہیں کیے جاتے۔

باقاعدگی سے میٹھے مشروبات یا شراب کا استعمال کیا جائے تو موٹاپہ، ذیابیطس، دل کی بیماریوں، دانتوں کی بیماریوں اور آسٹیوپوروسس کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 15:34 GMT+5 , Processed in 0.054442 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list