Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 694|Reply: 0

کیا آج انٹرنیٹ سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑے گا؟ پی ٹی اے کی وضاحت آگئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193787
Post time 2026-1-15 18:55:09 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ آج پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو بندش یا سروس میں خلل کا سامنا رہے گا، جس کے بعد صارفین میں تشویش پائی گئی ہے۔

تاہم، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے زیر گردش افواہوں کی واضح تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش یا خلل کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پی ٹی اے نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروسز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے متعلق معلومات غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔

اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر مستحکم اور فعال ہیں۔  

پی ٹی اے کے مطابق اس وقت زیرِ سمندر کیبل کی معمول کی مرمت کا کام جاری ہے، تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔

حالیہ دنوں میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری، محدود رسائی اور وقتی تعطل کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، اس مسئلے کی وجہ زیر سمندر کیبلز کی دیکھ بھال، اسپیکٹرم کی کمی اور حفاظتی اقدامات کو قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دی تھی، جس سے ناصرف انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری متوقع ہے بلکہ ملک میں 5 جی سروسز کے آغاز کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

اوکلا اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے مطابق پاکستان موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے عالمی سطح پر 97ویں نمبر پر ہے، نومبر میں اوسطً رفتار 24.79 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ فکسڈ براڈبینڈ کی رفتار کے اعداد و شمار مزید تشویشناک تھے، جہاں پاکستان صرف 18.27 ایم بی پی ایس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ 146ویں نمبر پر ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 15:27 GMT+5 , Processed in 0.054414 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list